|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2013

Pakistan-Informationminister-pervezrasheed_12-3-2013_128827_lاسلام آباد(آزادی نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے پرکوئی سیاسی اختلاف نہیں ،انسداد دہشت گردی قوانین سے حکومت اور عدلیہ مزید مضبوط ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہناتھاکہ میڈیا کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،صحافیوں کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کراقدامات اٹھارہے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ جیونیوز کے رپورٹرولی بابر کے قتل پر پہلے بھی آواز اٹھائی تھی اور حکومت میں آنے کے بعد بھی اٹھائی ہے، یہ کیس کراچی سے باہرمنتقل کررہے ہیں تاکہ انصاف مل سکے۔