|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2017

کوئٹہ: ایران اور عراق جانے سے محروم رہ جانیوالے زائرین نے علمدار روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایران جانے کی اجازت ملنے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائیگا مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی رسک کے باعث مزید زائرین کو ایران اور عراق جانے کی اجازت نہیں دے سکتے 30 ہزار کے قریب زائرین جا چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر ایران اور عراق جانیوالے زائرین نے گلستان روڈ پر دھرنا دے کرسڑک کر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایران جانے تک ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں ہر حال میں ایران جانا ہے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا کیونکہ ہمیں ہر صورت میں ایران جانے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین گنجائش سے زیادہ جانے کے باعث اب ہم مزید زائرین کو نہیں بھیج سکتے کیونکہ سیکورٹی رسک ہے ہم مزید زائرین کو نہیں بھیج سکتے ۔