|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2013

fazlullahوزیر ستان (آزادنیوز)کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ ساتھیوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان پہنچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ پندرہ سے بیس ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے شمالی وزیرستان پہنچا ہے، جہاں اگلے چند روز میں کالعدم تحریک طالبان کی شوریٰ کا اجلاس ہوگا، ملا فضل اللہ کو حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا تھا،جس کے بعد ملا فضل اللہ کا کالعدم تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے یہ پہلا شوریٰ کا اجلاس ہوگا۔