کوئٹہ: کوئٹہ کی مقامی عدالت نے نوابزادہ گزین مری کے پولیس ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع دیدی۔
نوابزادہ گزین مری کو کالعدم تنظیم کی مدد کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون میں پیش کرنا تھا تاہم جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ راشد محمود کے رو برو پیش کی اگیا۔
پولیس حکام نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوابزادہ گزین مری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2روزہ کے احکامات جاری کردیئے۔