خضدار ( نمائندہ خصوصی ) خضدا رواپڈا کی ظلم زیادتیاں جاری ہے بجلی کی سپلائی میں عوام پریشانی میں مبتلا ہے 24گھنٹوں میں صرف 6گھنٹے بجلی ملنا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے واپڈ ا کی زیادتیاں جاری عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ان خیالات کااظہار خضدار اور دیگرگرد نواح کے علاقوں باغبانہ نال زہری وڈھ کے زمینداروں نے صحافیوں کو بتایا بلوچستان بلخوص خضدار جھالاوان کے زمینداروں کے اوپر ظلم و زیادتی کی حد ہو چکی ہے 24گھنٹوں میں صرف 6گھنٹے بجلی فراہم کرنا ظلم کی انتہا ہے زمیندار طبقہ ہمیشہ واپڈا کے ظلم و زیادتیوں کی وجہ سے زرعی قرضوں میں دب چکے ہیں اعلیٰ حکام توجہ مبذول کرکے جھالاوان کے زمینداروں کو واپڈا کی ظلم و زیادتی سے نجات دلائے جائے ۔