|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی بینک کا منیجر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 28سالہ سلمان ولد محمد رفیق انصاری کو نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے نواں کلی زرغون آباد میں واقع اپنے گھر کے سامنے گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

زخمی کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی کو پیٹ میں تین اور ران میں ایک گولی لگی ہے۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مزید تفتیش زرغون آباد پولیس کررہی ہے۔