کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں 8انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا۔
لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا ۔
دھماکے سے پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا اور کنواں نمبر20سے گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔