کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کی گیس کی سالانہ حفاظتی اور آگاہی مہم کے سلسلے میں پریس کلب کوئٹہ میں علماء کرام کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جنرل مینجر ڈسٹری بیوشن نارتھ سعید احمد لاڑک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ موسم سرما میں بلوچستان خصوصاً کوئٹہ شہر کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے گیس سپلائی کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے ہمیں علماء کرام میڈیا اور عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس ایک قدرتی نعمت ہے اور اس کے استعمال میں احتیاط لازمی ہے انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت اور خصوصاً موسم سرما میں گیس کی کمی کے سلسلے میں ہمیں مقامی طور پر مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان مسائل پر قابو پایا جائے گا ۔
میٹرز کے بارے میں صارفین کی شکایات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ بعض میٹرز تیز چلتے ہیں انہوں نے کہا کہ سارے میٹروں کی رفتار ایک جیسا ہے شہر میں گیس کی سپلائی میں کمی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دوسرے علاقوں سے لوگوں کی شہر آمد سے کنکشنز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔
سعید احمد لاڑک نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کے بے جااستعمال اور حادثات کے روک تھام کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنے جمعہ کے خطبوں اور دوسرے محافل میں لوگوں کی رہنمائی کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل منیجر انچارج ڈسٹری بیوشن بلوچستان مدنی صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں اور وہ گیس کی شکایات کے ازالے کے لئے ہمارے پاس بغیر کسی ججک کے آسکتے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کے جائز مسائل اور مشکلات کا جلد از جلدازالہ ہوسکے ۔
انہوں نے علماء کرام اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ لوگوں میں گیس کی صحیح استعمال گیس کے اخراج کے تدارک کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
چیف انجینئر امیر محمد دوتانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہے اور موسم سرمایا میں گیس کے استعمال اس کے اخراج اور بغیر ضرورت اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے ۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں انہوں نے کہا کہ امسال گیس کے حادثات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے تقریب سے چیف مینجر میڈیا ریلیشنز صفدر حسین اور جید علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
گیس پریشر میں کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، سعید احمد لاڑک
![]()
وقتِ اشاعت : November 29 – 2017