|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2017

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگیسلہ میں کمبی نالے پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار نوید اسلم نے کچہرے کے ڈھیر کو آگ لگائی اس دوران وہاں موجود بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ 

دھماکے میں سپاہی نوید اسلم موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے لکی مروت روانہ کردی گئی۔