کوئٹہ: بلوچستان کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی پر نس احمد علی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مشیر جبکہ دو خواتین ارکان کو وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی مقرر کردیاگیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی تجو یز پر مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی کو وزیر اعلی کا مشیر برائے سماجی بہبود وغیر رسمی تعلیم مقرر کردیاہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین اسمبلی ثمینہ خان کو معاون خصوصی برائے ترقی نسواں اور کشور جتک کو معاون خصوصی برائے حج ،زکوۃ اور جیل خانہ جات مقرر کردیا ہے ۔دونوں معاون خصوصی بغیر مراعات کے کام کریں گی ۔