|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2013

article-2521945-1A0747D100000578-474_634x413لندن/میڈرڈ(آزادی نیوز)چیمپئنز فٹبال لیگ کے سلسلے میں چھ میچز کھیلے گئے مانچسٹر یونائیٹڈ نے شکتر ڈونیک، ریال میڈرڈ نے کوپینایگن، لیور کوزن نے ریال سوسیڈان ، بینفیقا نے پیرس سینٹ جرمن، مانچسٹر سٹی نے بائرن میونخ اور گلاٹاسرائے نے جیونٹس کو شکست دیدی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیمپئنز فٹبال لیگ کیسلسلے چھ میچز کھیلے گئے پہلا دلچسپ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور شکتر ڈونیسٹک کے درمیان کھیلا گیا جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی گول اسکور نہیں ہوا جبکہ دوسرے ہاف کے 67ویں منٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے جونز نے گول اسکور کرکے مقابلہ 1-0کردیا اور میچ کے اختتام تک مخالف ٹیم نے کوئی گول اسکور نہ کرسکی اور اس طرح مانچسٹر یونائیٹڈ نے شکتر کو ہراکر ایونٹس سے باہر کردیا ۔دوسرا میچ ریال میڈرڈ اور کوپینایگن کے مابین کھیلا گیا میچ کے 25ویں منٹ پر ریال میڈرڈ کے موڈریک نے گول اسکور کرکے میچ 1-0کردیا پہلے ہاف کے اختتام تک مخالف ٹیم نے کوئی گول اسکور نہیں کیا جبکہ دوسرے ہاف کے 3منٹ بعد ہی 48ویں منٹ پر ریال میڈرڈ کے رونالڈو نے گول اسکور کرکے میچ 2-0کردیا میچ کے اختتام تک اسکور 2-0رہا واضح رہے ریال میڈرڈ نے گروپ راؤنڈ میں چھ میچز میں 31گول کرکے بارسلونا کا 30گول کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تیسرا میچ اسپینش کلب ریال سوسیڈان اور جرمن کلب بائرن لیورکوزن کے درمیان کھیلا گیا جوکہ جرمن کلب بائرن لیورکوزن نے 1-0سے جیت لی لیورکوزن کی جانب سے ٹاپرک نے گول اسکور کیا چوتھے کھیلے گئے میچ میں پرتگالی کلب بینفیقا نے پیرس سینٹ جرمن کو 2-1سے مات دیدی بینفیقا کی جانب سے لیما اور گینتیان نے گول اسکور کیے جبکہ پیرس سینٹ جرمن کی جانب سے کوانی نے گول کیا اس جیت کے باوجود گول ڈیفرنس کی وجہ بینفیقا اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی ۔ پانچوے کھیلے گئے میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد بائرن میونخ کو 3-2سے ہراکر میونخ کی جیت کا سلسلہ توڑ دیا مانچسٹر سٹی کی جانب سے سیلوا، کولارؤف اور میلنر نے گول اسکور کیے جبکہ بائرن میونخ کی جانب سے مولر اور گوٹزی نے گول اسکور کیے گروپ بی اور چیمپئنز لیگ کے آخری میچ میں گلاٹاسرائے نے جیونٹس کو 1-0سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے جگہ پکی کرلی گلاٹاسرائے کی جانب سے واحد گول اولینڈ اور گلاٹاسرائے کے مڈ فیلڈر شینیڈر نے گول اسکور کیا ۔ چیمپئنز لیگ میں اگلے راؤنڈ کے لئے مانچسٹر یونائیٹڈ، بائرن لیورکوزن ، ریال میڈرڈ، گلاٹاسرائے پیرس سینٹ جرمن، اولمپیا کوز ، بائرن میونخ اور مانچسٹر سٹی نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیے ہیں،گروپ اے میں پہلے نمبر مانچسٹر یونائیٹڈ جنہوں نے چھ میچز میں 14پوائنٹس حاصل کیے لور دوسرے نمبر کوالیفائی کرنیوالی ٹیم لیورکوسن ہے جنہوں نے 6میچز میں 10پوائنٹس حاصل کیے ۔ گروپ بی میں پہلے نمبر ریال میڈرڈ نے 6میچز میں 16پوائنٹس حاصل کیے دوسرے نمبر ریال میڈرڈ آئے جنہوں نے چھ میچز ۔۔۔۔ گروپ سی میں پیرس سینٹ جرمن نے چھ میچز میں 13پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اولمپیاکوز 3میچز میں 10پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ گروپ ڈی کے بائرن میونخ 6میں 16پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ مانچسٹر سٹی 6میچز میں 15پوائنٹس کے دوسرے نمبر پر رہے ۔