|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2018

کوئٹہ: محکمہ تعلقات عامہ میں ہونے والی بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف دو متاثرہ افراد نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں پرمتعلقہ فریقین نوٹسز جاری کر دیئے، آئینی درخواست دو افراد امان اللہ کاکڑ،اتل خان نے دائر کی ہے۔

درخواستوں میں موقف اختیارک یاگیا ہے کہ پچھلے سال محکمہ تعلقات عامہ میں 72اسامیوں کیلئے اشتہار مشتہر ہواتھا اور ایسے امیدواروں کو تعینات وبھرتی کیاگیا جنہوں ن ے ٹیسٹ وانٹرویو دیئے ہی نہیں تھے