لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معصوم زینب کے قاتل عمران عرف مانا کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
لاہور میں پولیس نے ملزم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پولیس نے عدالت سے ملزم کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دینے کی استدعا کی، فاضل جج نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل دے دیا۔
عمران کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے تفتیش کے دوران اپنے مکروہ جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ عمران نا صرف زینب بلکہ دیگر 7 بچیوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔