اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے.
چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی عدلیہ مخالفت تقاریر کا نوٹس لے لیا جب کہ عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ توہین عدالت پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹر نہال ہاشمی کو 5 سال کے لیے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سناچکی ہے۔