|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2013

ٹنڈو محمد خان(آزادی نیوز) لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ سے شروع ہونے والے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء4 ضلع ٹنڈو محمد خان پہنچ گئے۔لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لانگ مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کوئٹہ سے ہوا تھا۔ بلوچ رہنما ماما عبدالقدیر بلوچ کی زیرقیادت لانگ مارچ میں لاپتہ افراد کے رشتے دار شریک ہیں جو پیدل 57 دن کا سفر طے کرکیآج ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گاو?ں قبول پور پہنچے۔ پیدل مارچ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ شرکاء4 کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوجاتے۔