اسلام آباد(آزادی نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ سیاستدانوں کو کوئی استثنا نہیں، این ٹی این نمبرلینا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کرسکتے ہوں، ان کو این ٹی این نمبرلینا چاہیے،اراکان اسمبلی کو بھی این ٹی این نمبر لینا چاہیے، سب کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے اور اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتاہے تو ایف بی آرکوعملدرآمدکرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کوقوانین کے مطابق نیشنل ٹیکس نمبر ضرور حاصل کرنا چاہیے، کسی کو بھی منتخب رکن ہونے کی وجہ سے کوئی استثنا حاصل نہیں۔