کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آزاد منتخب ہونے والے سینیٹرز کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ عسکری گروپ ہے ان کو عوام کی حمایت اور تائید حاصل نہیں ہے حقیقی نمائندے ہم ہیں اور اتحادیوں کیساتھ ملکر اچھا اور بہتر فیصلہ کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کا نام چیئرمین سینٹ کے لئے زیرغور نہیں آیا آج کے اجلاس کے بعد کسی کا نام سامنے آئے گا ہم اتحادی ہیں اور اتحادی کے فیصلوں کو اولیت دیں گے کیونکہ ہم جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں سینٹ کا چیئرمین بننے سے بلوچستان کے مسائل کم نہیں ہونگے ہم کوشش کریں گے کہ اپنے ممبرز پورے کر لیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیاسی اتحاد میں ہیں اور ہم اپنے گروپ کا ساتھ دیں گے سینٹ کا چیئرمین بننے سے بلوچستان کے مسائل کم نہیں ہونگے نوازشریف سے اتحادیوں کی طویل ملاقات ہوئی اب تک کسی کا نام چیئرمین سینٹ کے لئے زیرغور نہیں آیا آج کے اجلاس کے بعد نام سامنے آئے گا ہم کوشش کریں گے اپنے نمبرز پورے کرلیں ۔
ابھی کسی کا نام زیر غور نہیں آیا آج کے اجلاس کے بعد اہم فیصلے ہونگے اور امید کرتے ہیں کہ مشترکہ طورپر چیئرمین سینٹ کے لئے امیدوار لائیں گے ہم زور لگا رہے ہیں الیکشن ہے الیکشن میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔
بلوچستان سے آزاد منتخب ہونیوالے سینٹرز کا تعلق صوبے سے نہیں ،حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : March 10 – 2018