نوشہرہ(آزادی نیوز) نوشہرہ میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے دو کمانڈروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے فاضل کورونہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے دو اہم کمانڈر سلیم اور طارق کو گرفتار کرکے ان سے 3 دستی بم اور دو پستول برآمد کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں سرکاری املاک کو تباہ کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔