خضدار/ کرخ: تحصیل مولہ میں گھریلو ناچاقی پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچااور ان کے بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
واقعہ کی اطلاع پاکر کر لیویز فورس جائے وقوعہ کی جانب روانہ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب تحصیل مولہ کے علاقہ سرداری مِل میں مبینہ طور پر بھائی کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا محمد امین زہری اس کے بیٹے اور نواسے کو قتل کردیا ، جب کہ فائرنگ سے چوتھا شخص زخمی ہوگیا ، واقعہ گھریلو ناچاکی بتائی جاتی ہے ۔
فائرنگ کا سن کر لیویز فورس مقامی تحصیلدار کی سربراہی میں علاقے کی جانب روانہ کردی گئی ہے ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی بھی بتائی جاتی ہے ۔
تحصیل مولہ ،بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ،ایک زخمی
وقتِ اشاعت : April 7 – 2018