پھالیہ(آزادی نیوز) مسافر بس اور ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ روزنامہ آزادی کے مطابق سرگودھا سے لاہور آنے والی مسافر بس پھالیہ کے قریب لک کے مقام پر شدید دھند کی وجہ سے وہاں گزشتہ روز حادثے کی وجہ سے الٹے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس کے ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 9 افرد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ لاشوں کی شناخت کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔