کوہلو : کوہلو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق 51 زخمی جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث دولنگا چیک پوسٹ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 4 اہلکار لاس نائیک امتیاز ، نرسنگ سپاہی خان ویز، سپاہی عرفان اور سپاہی عصمت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
ٹرک میں سوار 51 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے نعشوں اور زخمیوں کو کوہلو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔
کاہان فورسز کی گاڑی کو حادثہ 4 اہلکار جاں بحق 51 زخمی
وقتِ اشاعت : April 24 – 2018