ڈیرہ اللہ یار( نامہ نگار )ڈیرہ اللہ یار میں قصابوں نے ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے لاغر اور بیمار جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں غریب عوامی پارٹی نے احتجاج کی دھمکی دے دی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ میں آئے روز بیمار اور لاغر جانور ذبح کئے جاتے ہیں ظلم کی انتہا کردی قصابوں نے جانوروں کو گندگی کے ڈھیر پر ذبح کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں لائیواسٹاک کے آفیسر ز بھی غفلت کامظاہرہ کررہے ہیں ڈیرہ اللہ کے باسی بیماری اور لاغر جانور کا گوشت کھانے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں اس سلسلے میں غریب عوامی پارٹی کے یونٹ نمبر 8کے صدر محمد اسماعیل مینگل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ا س اہم مسئلے کا فوری طورپر نوٹس نہیں لیا تو مجبور احتجاجی مظاہر کیا جائے گا ۔
ڈیرہ اللہ یار ، محکمہ لائیواسٹاک لاپتہ ، شہری بیمار جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور
وقتِ اشاعت : January 11 – 2014