|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2014

میلبورن: آسٹریلن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے فائنل میںٕ فرانس اور کینیڈا کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کے رومینین پارٹنر ہوریا ٹیکاؤ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں بھارتی جوڑی ثانیہ مرزا اور ان کے رومینین پارٹنر ہوریا ٹیکاؤ کو فرانس کی کرسٹینا ملادوک اور کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر نےاسٹریٹ سیٹ میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ صرف 58 منٹ پر جاری رہنے والے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں فرانس اور کینیڈا کی جوڑی میچ میں بھارتی کھلاڑی اور ان کے رومینین ساتھی پر حاوی نظر آئی اور پوائنٹ حاصل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ واضح رہے کہ کرسٹینا ملادوک اور ڈینیئل نیسٹر کی جوڑی نے گزشتہ برس ومبلڈن مکسڈ ڈبلز کا فائنل بھی جیتا تھا۔