لاہور / اسلام آباد: ملک بھر میں لاکھوں افراد نے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرلی۔
20 رمضان المبارک کو عشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں۔ اعتکاف کی تنہائی میں مسلمان جہاں دنیاوی کام سے الگ ہوکر رب کائنات کی رضا کے لئے عبادات و مناجات میں مصروف رہتے ہیں وہیں روحانی پاکیزگی سے بھی سیراب ہوتے ہیں۔ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی لاکھوں افراد نے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرلی۔ مرد حضرات مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے جب کہ خواتین نے گھر پر ہی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔