لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکر ی کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔
نگران کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا جب کہ تقریب حلف برداری میں سیاسی اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
6 رکنی نگران کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود، سابق صدر لاہور چیمبر انجم نثار، سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید، ڈاکٹر جواد ساجد، ضیاء حیدر رضوی اور وقاص ریاض شامل ہیں۔