|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2018

خضدار : خضدار کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ماں بیٹا جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے لیویز کے مطابق جمعرات کے روز وہیر چشمہ مراد کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں مسماۃ حسینہ اور حامد خان جا ں بحق اور ماجد ولد سیف الرحمن اور عائشہ بنت ماجد زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والے آپس میں ماں بیٹے بتائے جاتے ہیں ۔

لیویز نے نعشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر کے زخمیوں کو اعلاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا واضح رہے۔

کہ سوراب ٹو لسبیلہ سیکشن میں موٹر وے پولیس تعینات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سیکشن میں موٹر وے پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنا کر انسانی جانوں کو نقصان سے بچایا جائے