|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2018

خضدار: نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے پی بی 39 خضدار نال سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے بلا رنگ و نسل قوم قبیلہ ہم نے خضدار نال کے عوام کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی اسکیمات منظور کروادی جن کی تکمیل سے آج عوام بھر پور فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ہم عوامی طاقت پر یقین رکھنے والے لوگ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تبدیلی کی بنیاد عوام ہی ہے جس طرح 2013 ء کے انتخابات میں عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا 2018 ء کے انتخابات میں بھی وہ ہاری پر مہر لگا کر ہمیں اپنی خدمت کا موقع اور ترقیاتی عمل جاری رکھنے میں ہماری مدد کرئینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگواور کھنڈ ،جعفر آباد،کھٹان،گزگی ،کوشک ،فیروز آباد سمیت مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا ۔

ان اجتماعات سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالحمید ایڈووکیٹ ،حاجی احمد نواز بلوچ ،میر اشرف علی مینگل ،بی ایس او کے مرکزی ترجمان نادر بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاسردار محمد اسلم بزنجو کا کہنا تھا کہ آج خالی خولی نعروں کا نہیں بلکہ کارکردگی کا دور ہے اور جب ہم حکومت میں تھے عوام سے کئے گئے ۔

وعدے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی سب سے پہلے خضدار کے امن کو بحال کیا ،بعد میں پورے ضلع میں ڈیمز کا جال بچا دیا ،پھر یونیورسٹیوں کے قیام کو ممکن بنا کر مقامی طلباء کے لئے علم کے دروازے کھول دئیے ،خضدار شہر کی سڑکیں جو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے تھے ۔

پورے شہر کی سڑکوں کو کارپٹ کر کے اس مسئلے کو بھی حل کر دیا ،خضدار نال فیروز آباد سمیت مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیمات دئیے اور پرائمری ،مڈل سکولوں کی اپ گریڈیشن کی تھا کہ دیہی علاقوں کے طلباء بھی علم کی روشنی سے محروم نہ رہیں یہ ہماری کارکردگی کی ایک جلک ہے آنے والی پی ایس ڈی پی میں بھی ہم نے کرڑوں روپے کے ترقیاتی اسکیمات کے لئے رقم مختص کی ہے ۔

انشاء اللہ بہت جلد ان پر بھی کام کا آغاز ہو گا ہم نے بلا کسی غرض کے عوام کی خدمت کی ہے اور یہ خدمت ہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے آنے والے انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا ررہے ہیں انشاء اللہ عوام کی طاقت سے کامیابی ہماری ہو گی ۔۔۔