|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2018

چمن: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرونامزدامیدوارپی بی 23اصغرخان اچکزئی اور تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق ضلعی صدرپرنس نذیراحمدخان اچکزئی کے ہمراہ چمن پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے اصغر خان اچکزئی کی کی حالیہ انتخابات میں مکمل تائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اس مرتبہ ووٹ اے این پی کے امیدوارکودینگے اوران کے ساتھ بھرپورانتخابی مہم چلائینگے اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کر کے دیکھائیں گے ۔

اس موقع پر صوبائی صدراے این پی اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ ووٹ ایک پرچی اور ایک دن کیلئے پرچی کا نام نہیں بلکہ پچھلے دس پندرہ سالوں میں جو کچھ ہوا اس کردار کو مدنظر رکھ کر استعمال کیا جانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن پریقین رکھتے ہیں 2013کے انتخابات میں جے یوآئی ایف نے صوبائی اسمبلی کی نشست پراے این پی کی حمایت کاتحریری معاہدہ کیاتھاجے یوآئی ایف انتخابی معاہدے سے مکرگیاہے جمعیت معاہدوں کی پاسداری نہیں کررہامعاہدے پران کے قائدین کے دستخط بھی موجودہیں ووٹرزکیسے ان پراعتمادکرینگے ان سے پوچھناچاہتے ہیں کہ طے پائے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی اسلامی شرعی کیاحیثیت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ 2008اور2013کے الیکشن میں جیتنے والے لاڈلے ایک مرتبہ پھراپنالاڈلہ پن دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں مگرہم ان پرواضح کرناچاہتے ہیں کہ کوئی لاڈلانہیں ہوناچاہیئے بلکہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق جس کوعوام کواکثریت رائے سے منتخب کریں وہی عوام کاحقیقی نمائندہ ہوتاہے عوام پچھلے پندرہ سال کاحساب کتاب سامنے رکھ کرفیصلہ کرے عوام کے سچے جذبوں کومختلف ناموں سے اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں ۔

مضبوط جمہوریت کیلئے ووٹ کی پرچی کاصحیح استعمال کیونکہ یہ ایک مقدس امانت ہے اقوام عالم میں جن قوموں نے حق رائے دہی کادرست اندازمیں استعمال کیاآج تاریخ میں وہ جس رتبے پرہیں وہ ہمارے سامنے ہیں عوام ووٹ کی اہمیت کوسمجھیں عوام ہوشیاررہیں کہ ووٹ چرانے والوں کوہم صرف الیکشن کے ایام میں ہی کیوں یادآتے ہیں بعض لوگ ووٹ کی پرچی کوقرابت داری،اسلام دوستی،پشتون ولی کانام دیتے ہیں ۔

ووٹ ایک پرچی ایک دن کے جذباتی فیصلے کانام نہیں چمن کے لوگ گواہ ہیں کہ جب ان پربراوقت آیاتوکون ان کے درمیان موجودتھے ہم ہی لوگ تھے کہ پاک افغان جنگ کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ کوبھجاکرقابوپایا،معاشی بحران، بارڈرکی مشکلات، دوطرفہ تجارت میں رکاوٹوں کی بات ہویاپاک افغان جھڑپوں میں شہدا وزخمیوں کے معاوضے کی بات ہو ہم ہی تھے جن کے مسائل حلکرنے میں پیش پیش رہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدسے بھاری رقوم کے عوض نشست کیلئے ٹکٹ خریدنے والے ووٹرز کی کیا خدمت کریں گے پشتونوں کوقومی وملی تشخص قومی برابری کے نام پرپانچ سال نمائندگی کرنے والوں نے پشتونوں کوکونسے حقوق دلائیں ۔

ایک گورنراورچاروزارتوں کوتوہم برابری نہیں کہہ سکتے سانحہ آٹھ اگست وکلا، سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر،سانحہ مستونگ پرمجرمانہ خاموشی اختیارکی گئی بلکہ وکلا کی شہادت کے معاملے میں توعدالت عظمی میں فریق بن کرکیس کواوررنگ دینے کی کوشش کرکے ہمارے زخموں پرنمک چھڑکی ۔