کوئٹہ: احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب منوراحمد شاہوانی نے کو ئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے )میں لا کھوں روپے خرد برد سے متعلق دائر ریفرنس کی سما عت کی ۔
سما عت کے موقع پر پشتونخوا میپ کے رہنما و سابق چیئرمین کیو ڈی اے برضمانت ملزم ڈاکٹر حامد اچکزئی ،ڈی جی کیو ڈی اے عمران زرکون، سابق ڈی جی کیو ڈی اے نور احمد پرکانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہو ئے۔
نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی ،سماعت کے دوران ملزمان کوریفرنس کی نقولات فراہم کردی گئیں جس کے بعد ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی گئی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جا نے کا امکا ن ہے ۔ریفرنس میں نا مز د ملزمان پر قومی خزانے کو لا کھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ڈاکٹر حامد اچکزئی احتساب عدالت میں پیش
وقتِ اشاعت : August 3 – 2018