|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2018

پسنی : پسنی فش ہاربر کے بند چینل کو عارضی طور پر کھولنے کا کام آج بروز جمعہ کو شروع ہوگا۔ 

اس حوالے سے آج کنٹریکٹر سے معاملات طے کرنے کے بعد سید معیار جان نوری نے ماہیگیر نمائیندوں سے کنٹریکٹر کی ملاقات کراوائی، اور کنٹریکٹر کو باقاعدہ آج سے جیٹی کی بند چینل کو عارضی طور پر کھولنے کے لئیے کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ 

اس موقع پر کہدہ امین، کہدہ آفتاب، کہدہ رشید، اور ماہیگیروں کے صدر عبدلغفور بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ایم پی اے میر حمل کلمتی کو فون پر تمام صورت حال سے آگاہ بھی کیا گیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔