کوئٹہ : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار جان اختر مینگل کو گورنر بلوچستان سمیت وفاق میں 4 وزارتوں کے علاوہ کوئی بھی وزارت لینے کی پیشکش کر دی تا ہم بلوچستان نیشنل پارٹی نے آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ ووزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو گورنر بلوچستان سمیت وفاق میں 4 وزارتوں کے علاوہ کوئی بھی وزارت لینے کی پیشکش کر دی ۔
تا ہم بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف کی پیشکش کو مسترد کر تے ہوئے آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ذرائع کے مطابق پر بلوچستان نیشنل پارٹی تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے نہ دینے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے مشروط کر دیا۔
عمران خان کا سردار اختر مینگل کوگورنر شپ سمیت وفاق میں وزارت کی پیشکش، بی این پی کا آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : September 4 – 2018