اسلام آباد: ’’ کالا باغ ڈیم کی مخالفت غداری ہے تو پھرسب سے بڑا غدار پرویز مشرف ہے‘‘۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے یہ بات ایوان میں کالا باغ ڈیم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ چل رہا ہے،کالا باغ ڈیم میں عوام رکاوٹ نہیں بلکہ جنہوں نے اس ملک کو چلایا انہوں نے رکاوٹ ڈالی،چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ ہے۔
بلوچستان میں پانی کی سطح 1500 فٹ نیچے چلی گئی ہے،بلوچستان میں باغات سوکھ چکے ہیں،بلوچستان کے 43 فیصد رقبے کے لیے 500 ارب روپے چاہییں،200 ملین ایکڑ پانی محفوظ کیا جا سکے گا، اگر کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنا غداری کا مسئلہ ہے تو پھر سب سے بڑا غدار پرویز مشرف ہے۔
کالاباغ ڈیم کی مخالفت غداری توپھر مشرف سب سے بڑا غدار ہے ، عثمان کاکڑ
وقتِ اشاعت : September 19 – 2018