وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بی این پی متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیدوارمیر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی ہمارے اتحاد کی ہوگی ۔
وڈھ کے عوام نے جس طرح جنرل الیکشن میں مخالفین کو شکست سے دوچار کیا تھا انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں بھی ایک بار پھر عوام انکو مسترد کرینگے ہما ری پا رٹی نے اصولوں کی سیاست کی ہے اور اصولوں پر کبھی بھی سودا کرنے والے نہیں سیاست جب اصولوں پر ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دیں سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے کرم سے منتخب ہوکر وڈھ سمیت بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کر ینگے وڈھ کے عوام بی این پی اور متحدہ مجلس عمل اتحاد کے خلاف پروپگنڈوں کو رد کرتے ہوئے بلا خوف بی این پی کے کامیابی کے لیے محنت کریں ان خیلات کا اظہار انہوں گزشتہ روز وڈھ کے مختلف علاقوں ٹک وہیر سمیت دیگر علاقوں میں معنقد کانرر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ 14اکتوبر کا دن کہوڑاکے کامیابی کا دن ہوگا وڈھ کے عوام کو چایئے کہ وہ کسی بھی تنظیم یا فرد کے دھمکیوں میں نہیں آئیں اور بلاخوف نکل کر اپنے رائے دہی کا استعمال کریں بی این پی و متحدہ مجلس عمل کے کارکناں کو چایئے کہ اتحاد کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا مقابلہ کریں اور دونوں جماعتوں کے اتحاد کے لیے محنت کریں انہوں نے کہا کہ اورناچ نال وڈھ اور سارونہ آڑینجی کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ہم اللہ پاک کے فضل کرم سے کامیاب ہونگے ۔
عوام ضمنی الیکشن میں بھی مخالفین کو مسترد کردیں گے ، اکبر مینگل
وقتِ اشاعت : October 3 – 2018