کوئٹہ: احتساب عدالت میں بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے کی۔
سماعت میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالدلانگو ، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ فیصل جمال عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ باسط کی جانب سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی تاہم وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی اور سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
میگا کرپشن کیس خالد لانگو عدالت میں پیش
وقتِ اشاعت : October 4 – 2018