کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سزا پانے والے ایم کیوایم کارکن عامر عرف لنگڑا کی سزا کالعدم قرار دیدی۔
سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کارکن عامر عرف لنگڑا کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عامر کے خلاف اگر دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ عامر عرف لنگڑا کو رینجرز نے 2017 میں سائٹ سپر ہائی وے سے گرفتار کیا تھا، مجرم نے کنٹریکٹر نہال ریاض سے 50 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔