کوئٹہ: جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی بلوچستان کا اجلاس چیئرمین شہزادہ ذوالفقار کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیٹرز کونسل ،جرائد کونسل ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ،پریس کلب اور اخبارفروشاں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ملک بھر سمیت بلوچستان میں الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاچیئرمین کمیٹی شہزادہ ذوالفقار نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں پی ایف یو جے کی فیڈرل کونسل کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ ،اظہار رائے پر پابندی ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاسے کارکنوں کی جبری برطرفیاں اور مخصوص علاقوں میں اخبارات کی ترسیل پر پابندی کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی گئی اوراجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 9اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی لہذا ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے 9اکتوبر کو جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب سے گورنر ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اورگورنر بلوچستان کواحتجاجی یادداشت پیش کی جائے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے وکلاء ، لیبر یونینز ، تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز پرخبروں میں غیراعلانیہ سنسرشپ ، اشتہارات پر پابندی کے حوالے سے تو بات کی جارہی ہے لیکن کارکنوں کی برطرفیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جارہی ہے حالانکہ یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے اورہمیشہ کی طرح پی ایف یو جے اس میں ہراول دستہ کاکردارادا کریگی لہذا اخبارات اور ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں میڈیا ہاوسز سے کارکنوں کی جبری برطرفیوں کا بھی ذکر کیا جائے اس صورتحال کا فائدہ ہمیں مزید تقسیم کرنے والے اٹھاسکتے ہیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ہمیں اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا کیونکہ حالات سے ظاہرہورہا ہے کہ یہ جنگ طویل ہوگی لہذا اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھنا ہوگا انہوں نے تمام اخباری کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ اس احتجاج میں بھر پور طور پر شرکت کریں کہ اخباری صنعت اور کارکنوں کے تحفظ کے لئے اکٹھے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر بھر پوراحتجاج کریں گے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اندرون بلوچستان تمام پریس کلبز سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں تحریک آزادی صحافت بچاو کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ بھی 9اکتوبر کو پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور سیاہ جھنڈے لہرائیں۔
جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی کا بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
![]()
وقتِ اشاعت : October 7 – 2018