کوئٹہ: پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سے ایف سی نے خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ایف سی حکام کے مطابق ایف سی83ونگ نے آپریشن رد الفساد کے تحت قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی حبیب زئی میں قمر پل کے قریب کارروائی کی اور ایک موٹر سائیکل پر موجود دو خودکش جیکٹیں، دس کلو بارودی مواد اوردو پستول برآمد کرلئے۔ ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش جیکٹیں اور اسلحہ دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا۔
ایف سی کی گلستان میں کاروائی ، خودکش جیکٹیں ،بارودی مواد برآمد
وقتِ اشاعت : October 9 – 2018