پلاسٹک آلودگی ماحول کے لئے ایک خطرہ ہے کیونکہ پلاسٹک کو گلنے میں برسوں لگتے ہیں۔
Posts By: اورنگ زیب نادر
8 مئی تھیلیسیمیا کا عالمی دن
سال 1994 میں تھیلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن نے 8 مئی کو تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو جارج اینگلزوس کی محبت بھری یاد میں بین الاقوامی طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ ہر سال 8 مئی کو متاثرین کی حوصلہ افزائی کے لیے منایا جاتا ہے اور ان کی ہمت کو سراہنے کے ساتھ ساتھ وہ اس کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے، اور اس دن کو منانے کا مقصد بھی اس کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ تاہم، سال بہ سال تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق عالمی آبادی کا 1.5% تھیلیسیمیا کیئریر ہیں۔ پاکستان میں حیران کن طور پر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ مریض تھیلیسیمیا کے شکار ہیں اور ہر سال 5000 سے 9000 بچے سالانہ اس مہلک مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔
مہنگائی یا قتلِ عوام
معروف بین الاقوامی میگزین دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ میں 43 ممالک میں افراط زر کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ مزید برآں پی ٹی آئی کی حکومت میںشروع دن سے لے کر اب تک مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے ۔ اب پاکستان میں سب کچھ غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔ تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے چاہے ادویات ہوں، اشیاء خوردوش اور انسانی ضروریات کی دیگر بنیادی چیزیں۔ آئیے ایک نظر نواز شریف اور عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی پر ڈالتے ہیں۔
کیچ کے نوجوان سماجی خدمات میں پیش پیش
آج ایک ایسا دور آیا ہے کہ ہر کوئی صرف اپنی ذات کے لئے سوچتا ہے۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے لیکن اس دور میں بھی فرشتہ نما صفت انسانوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔کیچ ایک ایسا خطہ ہے جو ہر اعتبار سے ذرخیز ہے۔کیچ کے نوجوان سماجی میدان میں پیش پیش ہے خواہ وہ کوئی بھی میدان ہو جو اپنی فرائص بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ان کی خدمات قابل تعریف ہیسال 2019 کو ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایاگیا جو اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے جانا جاتاہے۔
ایس ایف اے کی تعلیمی میدان میں جدوجہد
آج جس قوم اور ملک نے ترقی کی ہے تو صرف اور صرف تعلیم کی بدولت۔تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کو استعمال میں لاکر آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔تعلیم انقلاب،خوشحالی اور امن لاسکتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعدار میں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔بلوچستان کے بچوں کو پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن حکومت کی اس طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہیںحالیہ اقتصادی سروے میں انکشاف کیاگیاہے کہ صوبوں میں سب سے کم شرح خواندگی بلوچستان کی 46فیصد ہے۔
جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی
اس میں کوئی شک نہیں کہ زمین کے درجہ حرارت میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ یہ پاکستان اور پوری دنیا میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور جنگلات کی کٹائی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بہت ساری وجوہات ہیں لیکن میں ان میں سے کچھ کا تذکرہ کرتا ہوں جیسے جنگلات کی کٹائی ، گاڑیوں اور صنعتوں کا دھواں ، کان کنی ، آبادی میں اضافہ ہونا اور بہت ساری وجوہات ہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیوڈبلیو ایف) کے مطابق صرف 5.7pc اراضی یا جنگلات کے احاطہ میں تقریبا 4.54 ملین ہیکٹر رقبے پر ، اس جنگل کی کٹائی کی شرح افغانستان کے بعد ایشیاء میں دوسرے نمبر پر ہے۔