احتجاج کا خوف،حکومت نے بلوچستان اسمبلی جانےوالی راستوں کوسیل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کوئٹہ کے کئی رستوں پر حکومت کی جانب سے خاردار تاریں اور کینٹرز لگا دئیے گئے۔ اسمبلی کی جانب جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

سابق بیورو کریٹ میجر آصف زگر مینگل انتقال کرگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: میجر محمد آصف زگر مینگل انتقال کرگئے وہ معروف بیوروکریٹ میر باز خان زگر مینگل کے صاحبزادے تھے ریٹاہرڈ ڈپٹی چیف مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمینٹ میر یونس خان زگر مینگل میر ہمایون زگر مینگل ممتاز قانون دان حاجی میر فیصل زگر مینگل کے بھاہی تھے میر بالاچ خان زگر مینگل میرباز خان زگر مینگل میر جانان خان زگر مینگل کے والد تھے۔

لیویز فورس باصلاحیت اور اعلیٰ معیار کی فورس بن چکی ہے،میر یونس عزیز زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے لیویز فورس کے 13بیج پاسنگ آﺅٹ میں 577لیویز جوانوں کی ٹریننگ مکمل کرنے پر ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز فورس اس وقت ایک باصلاحیت اور اعلیٰ معیار کی فورس بن چکی ہے جو صوبہ بھر میں قیامِ امن کے لئے اپنا کردار بھی احسن انداز میں نبھارہی ہے ۔

لیویز فورس ہمارا فخر اور صوبے کی محافظ فورس ہے ، چیف سیکریٹری بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان لیویز فورس کی 13ویںبیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ تقریب لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں منعقد ہوئی جس میں بلوچستان بھر کے 577 ریکروٹس نے تربیت مکمل کرلی۔ تقریب کے مہمان خاص چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز راناصوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو تھے۔

خضدار، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدارمیں مسلح افراد نے فائرنگ کے دو بھائیوں کا بہیمانہ قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ باغبانہ کفتاری کے علاقے میںرات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکر مسلح افراد ایک گھر میں گھس آئے اور اندھادھند فائرنگ کرکے دوافراد محمد رفیق ولد عبدالرحمن اور محمد اکبر ولد عبدالرحمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

بی ایس او کا آئندہ بجٹ میں تعلیم کی شرح میں اضافہ کیلئےبلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ ودھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان کے مجموعی تعلیمی صورتحال اور آئندہ بجٹ میں تعلیم کی شرح میں اضافہ کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔مظاہرے میں تنظیم کے چئیرمین جہانگیرمنظور بلوچ اور سیکریٹری جنرل عظیم بلوچ نے بھی شرکت کی۔

پی پی آئندہ انتخابات میں مرکز سمیت بلوچستان میں حکومت بنائی گی، چنگیز جمالی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2023 کے انتخابات میںمرکز سمیت بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی ،پارٹی کے چیئرمین اور کو چیئرمین نے بلوچستان میں مجھے ٹاس دے کر صوبائی صدر بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

پنجگور, این پی اور بی این پی (عوامی) کے سینکڑوں کارکنوں نے بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: تیس سالوں سے برسر اقتدار پارٹیوں نے پنجگور کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ چتکان بازار کے دکاندار ارب پتی ہوگئے ہیں اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔

سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کے کلاسز میں تدریسی عمل کل سے شروع ہوگا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل منگل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا۔ جبکہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال کی بہتر رہی تو پرائمری تا پانچویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیاجائے گا۔

بحریہ ٹاﺅن کی انتظامیہ حکومتی سرپرستی میں لوگوں کی موروثی زمینوں پرقبضے کررہی ہے ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی ،مرکزی کمیٹی کے رکن انجینئرحمید بلوچ،سندھ وحدت کے جنرل سیکریٹری مجید ساجدی ،حبیب بلوچ،ملک روزی خان ، حنیف بلوچ اوردیگر رہنماﺅں نے کہاہے