ڈی ایچ اے کوئٹہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد کیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈی ایچ اے کوئٹہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔سائیکلنگ ریس 50 کلومیٹر کی مسافت پر محیط تھی جس کی ابتداء زیارت کراس سے ہوئی، جو براستہ کچلاک بائی پاس، ڈی ایچ اے کوئٹہ سائٹ، بلیلی پر اختتام پذیر ہوئی۔

بلوچ نوجوان قومی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر پورا کرنے کی کوشش کریں. ڈاکٹر نواب بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین نواب بلوچ نے طلبا کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ طالبعلموں کو کسی بھی سماج میں ایک اہم اساس گردانا جاتا ہے اور اگر ترقی یافتہ اقوام کے جدوجہد پر طائرانہ نظر ڈالی جائے تو طالبعلموں کا مثبت اور تاریخی کردار نمایاں طور پر نظر آتی ہے.

صوبائی، وفاقی حکومت اور پاک فوج نے بلوچستان کیلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے، وزیراعلی بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ کے دوران کہا ہے کہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا، حکومت بلوچستان، پاک آرمی اور وفاقی حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد بلوچستان کیلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے، انشاءاللہ کل تربت میں اس تاریخی پیکج… Read more »

نیشنل پارٹی ملک میں نیپ کا نعمل البدل جماعت ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور قومی مفادات کی جنگ جمہوری اور سیاسی انداز میں کررہی ہے نیشنل پارٹی اس ملک میں نیشنل عوامی پارٹی(نیپ) کا نعمل بدل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تربت آبسر کے اہم سیاسی و سماجی شخصیت ملک وارث بلوچ کی خاندان و عزیزوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عمائدین، معتبرین اور سیاسی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

پرنسپل ڈگری کالج خاران طلباء کے داخلے کی منسوخی کا فیصلہ واپس لے۔ بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران ۔ ڈگری کالج خاران میں سیکنڈ ایئر کے طلباء کو بلاجواز کالج سے فارغ کرنا بلوچستان میں جاری تعلیم دشمنیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ پرنسپل ڈگری کالج خاران طلباء کے داخلے کی منسوخی کا فیصلہ واپس لے، بصورت دیگر سخت ردِعمل کا سامنا ہوگا۔ بی ایس او

 نیشنل پارٹی کے کامریڈ حیدر گردیزی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

 نیشنل پارٹی کے بانی اور مرکزی رھنما میر غوث بخش بزنجو کے قریبی ساتھی قصور گردیزی کے داماد اور زاھد گردیزی کے بہنوئی مارکسسٹ دانشور کامریڈ حیدر گردیزی کرونا وائرس کی وجہ سے آج نشتر ہسپتال میں انتقال کر گئے 

بلوچی اکیڈمی کے انتخابات:سنگت رفیق چیئرمین، ڈاکٹر بیزن جنرل سیکرٹری،ہیبتان عمروائس چیئرمین منتخب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ(پ ر)بلوچی اکیڈمی کے کابینہ کے انتخابات میں چیئرمین سمیت کابینہ کے تمام اراکین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ملک ظہور احمد شاہوانی کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کی طرف انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ 24اکتوبر 2020مقرر کی گئی تھی۔

محکمہ صحت کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت تین ملزمان پانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ۔ کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت تین ملزمان احتساب عدالت میں پیش احتساب عدالت نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر زوالفقار علی بلوچ, میڈیکل ٹیکنیشن، اور پروپرایٹر علی عمر انٹرپرایز فقیر حسین اور خالد بھٹی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔  

گورنر بلوچستان اور وزیر داخلہ ضیاء لانگو کی پشاور دھماکہ کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

 کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  کی پشاور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت دیر کالونی مدرسہ پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار