چمن: پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

لیویز حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ آج شام تک کیا جائے گا۔چمن میں باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان اجلاس ہوا جس میں باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

 کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

Justice Naeem Akhtar Afghan

کوئٹہ :گورنر ہاؤس میں نامزد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی حلف برداری کی تقریب گورنر سید ظہور آغا نے جسٹس نعیم اختر افغان سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ جام کمال، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، وکلاء رہنماؤں اور صوبائی سیکرٹریز کی شرکت

 کوئٹہ;بلوچستان پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں ایک مثالی فورس ہے صدر مملکت عارف علوی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

 کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا, صوبائی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگوکے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کا دورہ صدر مملکت عارف علوی کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی.

کوئٹہ; خواتین کرکٹرز نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں صدر مملکت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ; صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر-اپ ٹیموں نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان عمران گچکی بھی موجود تھے ۔صدر مملکت نے ٹورنامنٹ کو ویمن ایمپاورمنٹ اور ملک میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ایونٹس سے صحتمند مقابلہ کا رجحان پیدا ہوتا ہے.

کوئٹہ,عوام اور تاجربرادی سے اپیل کرتے ہیں ویکسینشن کرائیں, اے سی کوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اے سی کوئٹہ زوہیب صدیقی کی جانب سے ویکسینشن نا کرانے والے تاجروں کیخلاف کارروائی ویکسینشن ناکرانے والے تاجروں کو ویکسیشن کرایا گیا عوام اور تاجربرادی سے اپیل کرتے ہیں

بارکھان: وزیراعلی کا سردار عبد الرحمن کھیتران سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بارکھان: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بارکھان پہنچ گئے وزیراعلی جام کمال خان کی حاجی کوٹ میں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کی رہائش گاہ آمد وزیراعلی نے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھیتران سے ملاقات کی۔

 اینٹی کرپشن بلوچستان کی کاروائی, محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ انجنیئر گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل ایاز بلوچ کی ہدایت پر اینٹی کی کاروائی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم سعید اور اسسٹنٹ انجنیئر مظہر ایوب گرفتار  محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹھیکیدار سمیت پانچ آفیسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دیگر نامزد آفیسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،