تربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی آپسر کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارنر جلسہ وافطار پارٹی آپسرمیں حاجی شریف بلوچ کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی پارٹی قائد سید احسان شاہ کے فرزند اور پارٹی کے سینئر رہنما سید تیمور شاہ تھے۔ اجلاس میں اسفندیار بزنجو، جیہند علی، وحید سبزل، حاجی کریم بخش سمیت دیگر پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔