
پنجکور: لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 24افراد کی اجتماعی تدفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ پنجگور میں کردی گئیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل تھے۔
پنجکور: لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 24افراد کی اجتماعی تدفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ پنجگور میں کردی گئیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل تھے۔
کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میر رؤف مینگل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو انسانی جان و مال سے کوئی سروکار نہیں بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں سانحہ لسبیلہ انسانیت سوز عملٍ ہے ۔
تربت : بی این پی مینگل کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمیدبلوچ ایڈووکیٹ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میرحمل بلوچ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میجرجمیل احمددشتی ، ضلعی صدرشے نزیر احمدنے کہاکہ بی این پی کی کمٹمنٹ افراد سے نہیں بلکہ سرزمین اور وطن کے ساتھ ہے ، بلوچ ساحل وسائل وقومی حقوق پرکسی بھی مصلحت پسندی کوسنگین جرم سمجھتے ہیں۔
تربت : نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے گزشتہ روز کے اخبارات میں نیشنل پارٹی کے خلاف شائع شدہ بی این پی مینگل کے بیان پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ بی این پی مینگل کی جانب سے ہماری جماعت اور قیادت کے خلاف بے محل اور بلاوجہ بیان جاری کرنا اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ ان کا مزاج اور رویہ سیاسی نہیں بلکہ شاہانہ اور نازک ہے۔
کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے اس ضمن میں پارٹی قیادت نے ایک کمیٹی بھی بنادی ہے جو حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی اوراپنے مطالبات پیش کرے گی۔
گوادر: سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میرین ٹائم افیئرز کا ایک اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرپرسن نزہت صادق کی زیر صدارت منعقدہ ہوا اجلاس میں سینیٹر کہدہ محمد اکرم بلوچ ،سینیٹر محمود الحسن رانا ،خوش بخت شجاعت سمیت میرین ٹائم افیئرز کے جوائنٹ سیکرٹری مس شازیہ رضوی گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر )محمد وسیم سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔
تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے کہاہے کہ مختلف چیلنجزاوروسائل کی کمی کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ طالب علموں اور اساتذہ کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ علاقے میں اعلی اور معیاری تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔
تربت: فعال ومتحرک پارٹی ہی عوام کے سیاسی وقومی حقوق کاضامن بن سکتاہے ،پارٹی کے سیاسی کارکن سوشل میڈیا کابھرپور مثبت استعمال کویقینی بنائیں ،ساحل وسائل کی جدوجہد میں نیشنل پارٹی اپنے قومی فریضہ کی ادائیگی میں کبھی غافل نہیں رہا ۔
گوادر: سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت۔ سعود ی عرب کا وفد وزیر پٹرولیم برائے توانائی کی قیاد ت میں گوادر پہنچ گیا ۔آ ئل ریفائنری کا منصوبہ 10ملین ڈالرز کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ریفائنری کے قیام کے لےئے آئندہ ماہ معاہد ہ دستخط کےئے جائینگے ۔ پاکستان اور سعود ی عرب کے تعلقات تاریخی طور پر استوار ہیں ۔
تربت : پارٹی رہنما اور کارکن سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے پارٹی پروگرام کوتیزی سے پھیلاسکتے ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے تربت میں نیشنل پارٹی کیچ کی طرف سے منعقدہ 2روزہ سوشل میڈیا کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔