گوادر اور گردونواح میں بندات کے خشک ہونے کا خدشہ ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  گوادر اور گردونواح میں موسمی تبدیلی کے باعث بندات کے خشک ہونے کے خدشات کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ہے ا ورخطرناک آبی صورتحال سے پینے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے اس مقصد کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ھدایت پر ایک ٹیم اندرون گوادر کا دورہ کررہی ہے جس میں سیکریٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ اور سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صالح محمد ناصر بھی شامل ہیں ٹیم نے شادی کور ڈیم،سوڈ ڈیم،آکرہ کور ڈیم اوربیلار ڈیم کا دورہ کیا مسئلے کی نوعیت اور شدت معلوم کی علاوہ ازیں ٹیم نے کے ارکان نے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی

گوادر ‘ فش ٹریڈرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:فش ٹریڈرز مول ہولڈرز یونین گوادر کا اپنے مطالبات کے حق میں ہاربر کم منی پورٹ کے مرکزی گیٹ پر احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے باعث ہاربر کی سرگرمیاں مسلسل دوسرے دن معطل رہیں۔ فش ٹریڈرز مول ہولڈرز یونین گوادر کے احتجاجی دھرنے میں سیاسی جماعتوں اور ماہی گیر رہنماؤں سمیت مختلف شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہاربر انتظامیہ کی نئی ایگریمنٹ پالیسی مقامی کاروباری افراد کو کاروبار کے مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

تربت،پبلک لائبریری پر یونیورسٹی کا قبضہ قبول نہیں‘آل پارٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے ایک بیان میں اس سال جنوری سے تربت میں پبلک لائبریری پر یونیورسٹی کی جانب سے قبضہ کرنے اور طلباء کے لیے بند کرنے کو یونیورسٹی کی نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربت میں صرف ایک پبلک لائبریری موجود ہے۔

بلوچ اور سندھیوں کے قدیم اور آبائی علاقوں پر جابرانہ قبضے کی مذمت کرتے ہیں‘تربت سوسائٹی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تربت:  تربت سول سوسائٹی نے کراچی میں بلوچ اور سندھیوں کے قدیم اور آبائی علاقوں پر جابرانہ قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

وڈھ بازار میں خواتین پر عائد پابندی کی مذمت حکومت نوٹس لے ، سول سوسائٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  وڈھ میں عورتوں کو بازار آنے سے جبری روکنے کی مذمت، تربت سول سوسائٹی نے حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے ضلع خضدار کے علاقہ وڈھ میں شدت پسند عناصر کی طرف سے شہر میں پمفلٹ پھینک کر عورتوں کو بازار میں آنے سے روکنے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے۔

صوفی دوست محمد کے گھر پر لیویز کا چھاپہ قابل مذمت ہے ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی بلیدہ زامران کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلیدہ کے معروف، بزرگ شخصیت صوفی دوست محمد کے گھر پر لیویز فورس کی بلا وجہ چھاپہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوفی دوست محمد ایک شریف اور علاقے میں ایک بہت اچھے ساکھ رکھنے والے شخصیت ہے۔

گوادر میں واپڈا پولیس اہلکاروں کا رویہ نامناسب ہے‘جماعت اسلامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  گوادر میں یکم جون کو ہوا واقعہ انتظامی اداروں کی حکمت عملی کا غلط نتیجہ ہے ہم واپڈا اہلکاروں، پولیس اور انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسائل کی حل کے لیئے آواز اْٹھانا شہریوں کی فطری اور جمہوری حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر رہنماؤں نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اْن کا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام نے اس واقعہ پر جس رد عمل کا اظہار کیا وہ قابل ستائش ہے ۔اْن کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں، افسران اور پولیس حکام کو اپنی اس بھونڈی حرکتوں پر معافی مانگنا چائیے۔

جائز حقوق کیلئے قید و بند کوئی معنی نہیں رکھتے ملکر جدوجہد جاری رکھیں گے ‘ آل پارٹیز گوادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر :  قوم کے لیے قربانی دینے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔اپنے جائز حقوق کے لیے قید و بند کی صعوبتیں ارادے ختم نہیں کرسکتے۔یکم جون کو پولیس کی طرف سے چادر اور چاردیواری کی تقدس کی پامالی پر گوادر عوام کا ردعمل اور فقیدالمثال اتفاق و اتحاد تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنے درمیان اتحاد برقرار رکھنی ہوگی۔

قلات ، نامعلوم افراد نے گندم کے تیار فصل کو آگ لگا دی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

قلات: قلات کے علاقہ کوہنگ میں نامعلوم افراد نے رات گئے گندم کے تیار فصلوں کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کوہنگ میں مقامی زمیندار کی تیار فصل جس میں تقریبا 18 سے 20 بوری گندم تھا، جسے اس نے کاٹ کرکے تھریشر کے لئے رکھا تھا

گڈانی شپ بریکنگ پر کیمیکل بردار جہاز انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہے نوٹس لیا جائے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی، مرکزی کمیٹی کے رکن انجنیئر حمید بلوچ اور سندھ وحدت کے جنرل سیکریٹری مجید ساجدی نے وفاقی حکومت، حکومت بلوچستان اور حکومت سندھ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر توڑ پھوڑ کے منتظر بحری جہاز ریپوسیٹ ریڈین جس کا جعل سازی کے زریعے نام بدل کر چیرس نام رکھ دیا گیا ہے اس میں اس میں ایٹم بم کی طرح کا خطرناک مواد موجود ہے جو گڈانی کے ارد گرد 100 کلومیٹرکی حدودتک کروڑوں انسانوں کی درد ناک موت کاسبب بن سکتا ہے۔