گوادر: ماہی گیروں کا عالمی دن سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دی جائے۔ مرحوم ناخدا خدا بخش ملگ کا ماہی گیروں کی جدو جہد کے لئے کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ماہی گیروں کا ساحلوں پر حق ملکیت تسلیم کیا جائے۔ دیمی زر ایکسپریس وے کے منصوبے سے متاثر ہونے والے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو وعدے کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
سندھ پولیس کے بلوچستان کے لوگوں سے نامناسب رویہ کا نوٹس لیا جائے، اہلیان تربت
تربت: اہالیان تربت کیچ نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے مکران سمیت بلوچستان کے لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا نوٹس لیا جائے۔ مکران سمیت بلوچستان بھر کے لوگ علاج و معالجے سے لیکر زندگی کے دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کراچی جاتے ہیں، چونکہ صوبہ بلوچستان صحت سے لیکر زندگی کے دیگر شعبہ جات میں بھی پیچھے ہے۔
حب، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
حب: حب ریور روڈ پر ڈمپر اور سوزکی کے درمیان تصادم، سوزوکی ڈرائیور سمیت دو افراد جانبحق تفصیلا ت کے مطابق حب ریو ر روڈ نا درن با ئی پاس لکی کے قریب ڈمپر اور سوزکی کے درمیا ن تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں سوزکی ڈرائیو رسمیت دو افر اد جانبحق ہو گئے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہیں۔
تہران کو مطلوب ملا عمر ایرانی علاقے میں فائرنگ سے ہلاک
تربت: ملا عمر ایرانی تربت میں پولیس کی فائرنگ سے دو بیٹے سمیت ہلاک۔ ایرانی حکومت کو متعدد مقدمات میں مطلوب ملا عمر ایرانی منگل کی شام گئے سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک کردیے گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ملا عمر ایرانی کے دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوگئے۔ تینوں کی لاشیں پولیس نے ضروری کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیں۔
کیچ کے برطرف اساتذہ کو بحال کیاجائے، سیاسی جماعتیں
تربت: آل پارٹیز کیچ نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہاکہ کیچ سے غیرقانونی اور بغیر کسی شوکاز نوٹس کے موجودہ سلیکٹیڈ حکومت نے 114اساتذہ کو برطرف کرکے انکی روزی روٹی چھین لی ہے، اساتذہ کو طویل عرصہ تک لولی پوپ دیے کر تسلیاں دیتے رہے لیکن کھوکھلے دعووں کے سوا اساتذہ کو کچھ نہیں ملا، وہ گزشتہ کئی مہینوں سے وعدہ اور طفلی تسلیوں پر یقین کرتے رہے مگر سلیکٹڈ سرکار خالی وعدوں کے علاوہ انکے مسائل کو حل کرنے میں حیلے بہانے کرتے رہے۔
تربت،معروف سنگیت کار سبزل سامگی کی یاد میں تعزیتی نشست
تربت: بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے معروف سنگیت کار اور زہیروک کے ماسٹر ناکو سبزل سامگی کی یاد میں اتوار کے روز پرسہ ہتّر (تعزیتی نشست) کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان اکیڈمی تربت کے ہال میں پروموٹر سوسائٹی کے علاوہ اوست ویلفیئر آرگنائزیشن، احساس ویلفیئر آرگنائزیشن سمیت بلوچستان اکیڈمی کے عہدہ داروں نے پرسہ وصول کیا۔
وزیر اعظم نے توقع سے بڑھ کرپسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے منصوبوں کا اعلان کیا، وارث دشتی
تربت: پاکستان تحریک انصاف مکران کے صدر وارث دشتی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ تربت کو مکمل کامیاب اور عوامی امنگوں کا ترجمان کہتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور بے مثال دورہ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نے توقع سے بڑھ کر بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے فنڈ اور اسکیمات کا اعلان کیا جو حوصلہ افزا اور عوام کا دیرینہ خواب تھا۔
کیچ کے برطرف اساتذہ سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، اکبر آسکانی
تربت: مشیر فشریز بلوچستان حاجی میر اکبر آسکانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی آسکانی ہاؤس آمد پر ڈسٹرکٹ کیچ کے اساتذہ کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی حال احوال میں ان اساتذہ کے مسائل اور بحالی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کیچ دور دراز اور دشوار علاقوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے روزگار کے ذرائع بھی انتہائی محدود ہیں اور ان اساتذہ اور انکے لواحقین جہاں نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔
پی ڈی ایم مرکز کے ساتھ مقامی سطح پر بھی منظم ہوچکی ہے،کہدہ علی
گوادر: پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر، کہدہ علی، جنرل سیکریٹری ماجد سہرابی، پی پی پی کے صوبائی رہنما اعجاز حسین، افضل جان، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، آدم قادر بخش،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا حمید انقلابی، حاجی مولا بخش، ن لیگ کے عثمان کلمتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم مرکز کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی منظم ہوچکی ہے۔
راتوں رات پارٹی بنا کر اقتدار انکے حوالے کرنا سائل و سائل پر قبضے کی کوشش ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ اوربلوچستان کے خلاف سازشوں کے تناظرمیں نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے،وہ شہید ڈاکٹریاسین بلوچ، میرجمہوریت میر حاصل بزنجو، شہید مولابخش کے مشن کو آگے لے جاتے ہوئے ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرکے انہیں ناکام بنائیں۔