|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2020

قلات:قلات علاقے توک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو گیا قلات لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا قلات لیویز کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے توک میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص نور احمد ولد رسول بخش قوم کھیازئی سکنہ توک کو قتل کر دیا واقع کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے قلات لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے