تربت: سلو بلیدہ میں بلیدہ کے مجموعی مسائل پرایک اہم اجلاس جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر ڈاکڑ اسماعیل بلیدئی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں کافی تعداد معتبرین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی، روڈ، منشیات اور دیگر علاقائی مسائل زیربحث آئے۔ سنیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2سال تک صبر اور انتظارکیاکہ موجودہ حکومت بلیدہ، زامران اور کولواہ کے مسائل حل کرے گی۔
Posts By: بیورو رپورٹ
عالمی برادری ہندوستان کی مظالم کا نوٹس لیا جائے،ظہور بلیدی
تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے یوم استحصال کی نسبت سے اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ہندوستان کی جانب سے ریاستی دہشت گردی، فوجی آپریشن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی اور بے ضمیری انتہائی افسوسناک عمل ہے۔
صحافی انور کھیتران کے قتل کیخلاف نیشنل پارٹی کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
گوادر: نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کے زیر اہتمام بارکھان کے سوشل ایکٹویسٹ و صحافی انورجان کیتھران کے قتل اور گوادر شہر میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات کے خلاف پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اشرف حسین، انجینئر حمید بلوچ، ضلعی صدر فیض نگوری، بی ایس او (پجار) گوادر کے ضلعی آرگنائزرخداداد اور بی ایس او (پجار) کے سابقہ جوائنٹ سیکریڑی ولید مجید نے کہا کہ بارکھان میں انور جا ن کیتھران کا قتل سفاکیت اور ظلم کی انتہا ہے۔
تربت،دشت میں نصف سال سے زیادہ عرصے سے بجلی بند
تربت: دشت میں نصف سال سے زیادہ عرصے سے بجلی بند، کیسکو کی مسلسل ہٹ دھرمی کے سبب اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تحصیل دشت میں گزشتہ نو مہینوں سے کیسکو نے بجلی کی تاریں کاٹ دی ہیں جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا اور معمولات زندگی سخت متاثر ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ایس ای کیسکو کی جانب سے بلا وجہ گزشتہ نو مہینوں سے بجلی کاٹ کر لوگوں کو مسائل اور مشکلات کا شکار بنادیا گیا ہے۔
صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، دوستین جمالدینی
گوادر: سیکر یڑی صحت حکومت بلوچستان دوستین خان جمالد ینی نے گزشتہ روز گوادر پہنچنے کے بعد زیر تعمیر ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر کی عمارت کا معائنہ کیا اس موقع پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو اکرم بلوچ نے منصوبہ کی پیش رفت کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گواد رکی نئی عمارت 150.00ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے جس کی تعمیر کا دو رانیہ دوسال رکھا گیاہے۔
بلوچستان بے روزگاری کے باعث بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے، رؤف ساسولی
حب: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنماء رؤف خان ساسولی نے حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی نشستوں کا اضافہ کیا جائے صوبائی نشستوں کی کمی کی وجہ سے مخلوط حکومت بنتا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں کرپشن ہوتا ہے کرپشن کے راستہ بند کرنے اور عوامی نمائندگی کا واحد ذریعے نشستوں کا اضافہ ہے۔
گوادر بندرگاہ سے افغانستان کیلئے تجارتی سامان کی ترسیل شروع
گوادر: گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کا پہلا کھیپ بزریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگیا ہے 15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔
حکومت کے آج جانے کل جانے کی باتیں پروپیگنڈہ ہیں مدت پوری کرینگے، ظہور بلیدی
حب: صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ہر بننے والی حکومتوں کے خلاف ہم ہمیشہ سنتے آرہے کہ حکومت کل گئی حکومت آج ہی جائے گی مگر ایسا ہرگز نہیں ہے بہتر حکومت ہمیشہ اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرتی ہے اسی طرح موجودہ حکومت کے خلاف بھی اپوزیشن کے جانب سے یہی باتیں سننے کو مل رہی کہ حکومت آج جائے گی کل جائے گی۔
صحت مند جمہوریت کیلئے اختیارات نچلی سطح منتقل ہونا ضروری ہے،رؤف ساسولی
حب: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رؤف خان ساسولی نے اپنے ایک جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ صحت مند جمہوریت کیلئے اختیارات نچلی سطح منتقل ہونا ضروری ہے اور بلدیاتی نظام کو صحت مند بنایا جائے کیونکہ بلدیہ سیاسی کیڈر پیدا کرنے کا بنیادی جز ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سوچاہی نہیں جارہا۔
تربت بم دھماکہ بدامنی پھیلانے کاسبب ہے، آل پارٹیز کیچ
تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کل تربت میں بم دھماکے کا واقعہ قابلِ مذمت اور بدامنی پھیلانے کا سبب ہے، تربت شہر کے عین وسط میں دھماکہ ہوا جس سے ایک شہری اپنی جان سے گیا اور 7 زخمی ہوئے جبکہ مقامی تاجر کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔آل پارٹیز کیچ اس طرح کے واقعات کو شرپسندی سے تعبیر کرتی ہے۔