
افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک اور ثقافتی پابندی عائد کرتے ہوئے شطرنج کے کھیل کو مکمل طور پر ”حرام“ قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کی جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے کھیل و جسمانی تربیت کے ترجمان اتل مشوانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شطرنج پر پابندی شرعی وجوہات اور افغان شطرنج فیڈریشن کی قیادت میں مسائل کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔