پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن کو اپنا ہدف قرار دے دیا۔
Posts By: روزنامہ آزادی
وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے لانگ مارچ گفتگو
مری: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز مری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ چودہ اگست کو تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی مارچ کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
تجزیہ : پاکستان میں فیس بک کا مسئلہ
پاکستان بھر میں اس وقت فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد لگ بھگ ایک کروڑ 54 لاکھ کے قریب ہے جو کہ مجموعی آبادی کا 8.5 حصہ بنتا ہے، یا کراچی کے برابر کا ایک ورچوئل شہر، اور بلاشبہ فیس بک پاکستان کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے، تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے دلیل دی جارہی ہے کہ یہ ویب سائٹ وقت کا ضیاع یا معاشرے کے اعلیٰ طبقے کے لیے ہے۔
اب جوتے بھی ہوگئے اسمارٹ
نیویارک : دیانتداری سے دیکھا جائے تو ہم ہمیشہ سے ہی جوتوں کو بہت اسمارٹ مانتے ہیں، جو ہمارے پیروں کو پتھر، شیشے اور دیگر نقصان دہ اشیاء سے بچاتے ہیں مگر ٹیکنالوجی نے آپ کے جوتوں کو پہلے سے بھی زیادہ اسمارٹ بنا دیا ہے۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ن لیگ کی حکمت عملی تیار
ساہیوال: پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔
غزہ: اسرائیل کا اقوامِ متحدہ کے اسکول پر حملہ، دس ہلاکتیں
غزہ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج اتوار کو جنوبی غزہ میں واقع اقوامِ متحدہ کے ایک اسکول پر بمبماری میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا عمران خان کو تصادم سے گریز کا مشورہ
پشاور : پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی کے لیے فوج کی تعیناتی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلم لیگ نواز کی قیادت کا غیردانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔
تحریک انصاف کا احتجاج جائز ہے، سراج الحق
پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے چودہ اگست کو تحریک انصاف کا احتجاج جائز ہے تاہم خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کاساتھ نہیں دیں گے۔
طاہر القادری کا 10 اگست کو یومِ شہداء منانے کا اعلان
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف دس اگست کو یومِ شہداء منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب مارچ سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے خون کا حساب ہوگا۔
فساد کی سیاست کرنے والا کینیڈا بھاگنے والا ہے، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدریوں کے کندھے پر فساد کی سیاست کرنے والا کینیڈا بھاگنے والا ہے۔