پشاور(آزادی نیوز) متنی کے علاقے میں واقع اسپتال میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کے انچارج ظاہر شاہ جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
شمالی وزیرستان میں گھر پر ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک
شمالی وزیرستان(آزادی نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک مکان پر امریکی ڈرون حملے میں4افراد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ میران شاہ کے علاقے ماچس میں کیا گیا
گھریلو صارفین کی خاطر صنعتوں کو ہفتے میں 2 دن گیس بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی)آزادی نیوز)گھریلو صارفین کی خاطر صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
نیٹو سپلائی کیخلاف کوئٹہ میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کادھرنا
کوئٹہ(آزادی نیوز) نیٹو سپلائی کے خلاف کوئٹہ کے نواحی علاقے میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام دھرنا دیاجارہاہے۔
ارشد پپو قتل کیس؛ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی(آزادی نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ سمیت 7 ملزمان کو ایک بار پھر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے آئی جی ایف سی بلوچستان کے پیش ہونے پرتوہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا
اسلام آباد(آزادی نیوز) لاپتہ افراد کیس میں ا?ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد عدالت کے سامنے پیش ہوگئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے آبائی حلقے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑیں گے
لاڑکانہ)آزادی نیوز) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے
مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ پیسے خرچ کئے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد(آزادی نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی کے بعد سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی جس کے تحت مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ پیسے خرچ کئے۔
افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد امریکا سے تعلقات پرنظرثانی کریں گے، سرتاج عزیز
اسلام آباد(آزادی نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔
کشمیر میں فرضی جھڑپ: ’بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل ہوگا‘
کشمیر (آزادی نیوز)بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں ملوث دو افسروں سمیت چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل کالیا کے مطابق فوج نے ایک کرنل سمیت چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔